اسلام آباد

چیئرمین نیب نے اسپیکر قومی اسمبلی کو ادارے کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کردی

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو ادارے کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کردی۔

 چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی اور انہیں ادارے کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ ملاقات کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اسپیکر ایاز صادق نے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے نیب کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ نیب کا کردار اہمیت کا حامل ہے اس لئے احتساب کے عمل میں انتقام کی بو نہیں آنی چاہیئے۔

چیئرمین نیب چوہدری قمر کا کہنا تھا کہ نیب بدعنوانی کے خاتمے کے لیے عدم برداشت کی پالیسی پرعمل پیرا ہے اور بلاامتیاز احتساب پر یقین رکھتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close