اسلام آباد

پیپلزپارٹی سیاسی اختلافات کے باوجود جمہوریت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی، خورشید شاہ

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ سیاسی اختلافات کے باوجود جمہوریت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ جمہوریت مضبوط ہو اور پارلیمنٹ 5 سال پورے کرے، ریاست کے ساتھ جبر ہورہا ہے، بدقسمتی سے اداروں کی جنگ ہورہی ہے تاہم پیپلزپارٹی سیاسی اختلافات کے باوجود جمہوریت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اپنے نئے سفر کا آغاز کرنے جارہی ہے اور 5 دسمبر کو پاکستان بھر سے کارکنان پریڈ گراؤنڈ جلسے میں آئیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے بتایاکہ جہاں 80 فیصد چوری ہوگی تو وہاں 14 سے 16 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو گی اگر عوام تعاون کریں تو ہم زیرو لوڈ شیڈنگ والے فیڈرز کی تعداد بڑھا کر 8600 فیڈر تک پہنچا سکتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close