اسلام آباد

حکومت نے اپوزیشن کے ٹی او آرز کو ناقابل عمل قرار دے دیا

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپوزیشن کی جانب سے پاناما لیکس کے مجوزہ جوڈیشل کمیشن کے ٹی او آرزپر لکھے گئے خط کا جواب تیار کرلیا ہے جس میں اپوزیشن کے ٹی او آرز کے کئی نکات کو ناقابل عمل قراردے دیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی  نیوز کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کاغیر رسمی سیاسی مشاورتی اجلاس جاری ہے جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سمیت وفاقی وزرا اور قانونی مشیر شریک ہیں۔ 
اجلاس میں پاناما لیکس کے مجوزہ جوڈیشل کمیشن پر اپوزیشن کے ٹی او آرز کے خط پر غور کیا گیا جبکہ وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے اپوزیشن کے خط پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں حکومت نے اپوزیشن کے لکھے گئے خط کے جواب میں خط لکھ لیا ہے جس میں اپوزیشن کے ٹی او آرز کے کئی نکات کو ناقابل عمل قرار دے دیا ہے۔ علاوہ ازیں حکومتی ٹیم ٹی او آرز کے خط پر اپوزیشن سے رابطہ بھی کرے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close