اسلام آباد

اتفاق ہوا کہ سب کو مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد: ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ سینیٹ کمیٹی کے اجلاس میں تمام سینیٹرز نے پاک فوج کے کردار کو سراہا اور قربانیوں کو تسلیم کیا جب کہ اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ سب کو مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہے۔ اسلام آباد میں سینیٹ کی ہول کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی (آئی ایس پی آر) میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بند کمرہ اجلاس پر اصولی طور پر بات نہیں کرنی چاہیے، آئندہ آنے والے دنوں میں تفصیلی پریس کانفرنس کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ 18 ستمبر کو دفاعی کمیٹیوں کے چیئرمینز نے آرمی چیف سے بریفنگ کی درخواست کی، آرمی چیف نے درخواست قبول کرلی اور کہا کہ دعوت دی گئی تو ضرور آوٴں گا، جس پر چیئرمین سینیٹ نے خط لکھ کر آرمی چیف کو بریفنگ کی دعوت دی۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بہت سے سینٹرز ایسے ہیں جنہیں سوالات کرنے کا موقع نہیں ملا تاہم خوشی ہوئی کہ تمام سینٹرز موجودہ سیکیورٹی صورتحال سے آگاہ تھے، اجلاس میں تمام سینیٹرز نے پاک فوج کے کردار کو سراہا اور قربانیوں کو تسلیم کیا جب کہ اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ سب کو مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close