اسلام آباد

وزیراعظم کی تقریر، 7 سوالوں کا جواب نہ ملنے پر اپوزیشن کا واک آؤٹ

اسلام آباد : وزیراعظم کی تقریر میں 7 سوالوں کے جواب نہ ملنے پر گرینڈ اپوزیشن ارکان ایوان سے واک آؤٹ کرگئے، خورشید شاہ کہتے ہیں میاں نواز شریف کے خطاب کے بعد 7 سوالات 70 میں بدل گئے ہیں۔

وزیراعظم کی جانب سے پاناما لیکس سے متعلق 7 سوالات کے جواب نہ ملنے پر پیپلزپارٹی، پاکستان تحریک انصاف سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں قومی اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ کرگئیں۔

میاں نواز شریف کی تقریر کے جواب میں خورشید شاہ بولے کہ ہم یہاں صرف 7 سوالات کا جواب چاہتے تھے مگر وزیراعظم کی تقریر نے نئے سوالات کو جنم دے دیا، انہوں نے کہا کہ ہم یہاں الزام برائے الزام کی سیاست کرنے نہیں آئے، اب ہمارے پاس کچھ کہنے کو نہیں، ایوان کا وقت ضائع نہیں کرنا چاہتے، وزیراعظم کی جانب سے جواب نہ دینے سے بے چینی مزید بڑھ گئی۔

اسپیکر ایاز صادق نے خورشید شاہ کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو خطاب کی دعوت دی تاہم وہ تقریر کئے بغیر ہی ایوان سے باہر چلے گئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close