اسلام آباد

سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کے حق کیلیے درخواستیں سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت کیلیے درخواستیں سماعت کیلیے مقرر کردی گئیں۔ پاکستان ویوز کے مطابق سپریم کورٹ میں سمندرپار پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت کیلیے درخواستیں سماعت کیلیے مقرر کردی گئیں اور چیف جسٹس ثاقب نثار نے درخواستوں پر سماعت کے لئے بینچ تشکیل دے دیا ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس مشیر عالم اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل تین رکنی بینچ 10 جنوری بدھ کے روز 16 درخواستوں کی سماعت کریگا۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کا تین رکنی بینچ اشریف خاندان کی شوگر ملوں کی اپیلوں کی سماعت بھی 10 جنوری کو ہی کرے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close