اسلام آباد

ایک دوسرے کو چور کہنے والوں کے اصل ارادے بےنقاب ہوگئے، سعد رفیق

اسلام آباد: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ایک دوسرے کو چور کہنے والوں کے اصل ارادے بےنقاب ہوچکے ہیں۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ دنیا نے دیکھ لیا کہ ایک دوسرے کو چور کہنے والے اکٹھے کیسے ہوگئے، ان کے اصل ارادے بھی بے نقاب ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کی قیادت میں متحدہ اپوزیشن کی جانب سے حکومت کے خلاف پاور شو کا مظاہرہ کیا جارہا ہے، جس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سابق صدر آصف زرداری بھی شرکت کریں گے، پی ٹی آئی ترجمان کا کہنا ہے کہ عمران خان اور آصف زرداری الگ الگ سیششن سے خطاب کریں گی جبکہ طاہر القادری کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور شریک چیئرمین پی پی پی ایک ہی اسٹیج سے خطاب کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close