اسلام آباد

ملک بھر میں بارشوں اور برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جمعہ سے ملک بھر کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ جمعہ سے ملک بھر میں موسم میں تبدیلی کا امکان ہے اور 9 فروری سے 13 فروری تک پاکستان کے مختلف علاقوں میں بارشیں اور برفباری ہو سکتی ہے۔ 9 فروری سے ہواؤں کا سلسلہ ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہو جائے گا، جس کے باعث بارشوں کا امکان بڑھ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر اور منگل کو مری و گلیات میں شدید برفباری ہو گی اور جمعہ سے منگل تک بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارشیں اور کوئٹہ اور قلات ڈویژن میں برفباری کا امکان ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close