اسلام آباد

کسی پاکستانی کو پی سی او ججزکو قبول نہیں کرنا چاہیئے، نواز شریف

اسلام آباد: نااہل اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ جج صاحبان جس طرح کی زبان استعمال کررہے ہیں وہ انہیں زیب نہیں دیتی۔ اسلام آباد میں احتساب عدالت میں پیشی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ جن لوگوں نے پرویز مشرف کے زمانے میں حلف لیا انہیں پی سی او جج کہا جاتا ہے، اب ایک آمر سے حلف لینے والے ہمیں اخلاقیات کا درس دیں گے، جو اپنے حلف سے غداری کرتے ہیں ان کے درس کو قبول نہیں کرنا چاہیے۔ ہم عزت نفس پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ ہمیں اپنے ضمیر کی آواز کو سننا چاہیے، کسی پاکستانی اور سیاسی لیڈر کو پی سی او ججز کو قبول نہیں کرنا چاہیے۔ نواز شریف نے کہا کہ جج صاحبان جس طرح کی زبان استعمال کررہے ہیں وہ انہیں زیب نہیں دیتی، جس طرح کے جملے اور الفاظ استعمال کیے جارہے ہیں کیا اس کے لیے بھی کوئی قانون ہے، پھر ان ججز اور عمران خان کی زبان میں کیا فرق رہ جاتا ہے۔ اب یہ لوگ مجھے پارٹی صدارت سے ہٹانا چاہتے ہیں لیکن دل اور نیت صاف ہو تو اللہ تعالیٰ ساتھ دیتا ہے۔ میں نے کسی قسم کی کوئی کرپشن نہیں کی۔ یہ لوگ ٹیڑھی بنیادوں پر کثیر المنزلہ عمارت تعمیر کرنا چاہتے ہیں، میں ایسے فیصلوں کو نہیں مانتا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close