اسلام آباد

مسلم لیگ نون کے قائد اب بھی نواز شریف ہی ہیں، احسن اقبال

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اداروں کے درمیان محاذ آرائی نہیں چاہتے اور نوازشریف اب بھی مسلم لیگ (ن) کے قائد ہیں۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نیب اپنا کام صحیح اندازسے نہیں کررہا ، یہ ادارہ لوگوں کو بے نواز کررہا ہے، اداروں کے درمیان محاذ آرائی نہیں چاہتے جب کہ نواز شریف اب بھی مسلم لیگ کے قائد ہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ آج پاکستان میں کھیل کے میدان آباد ہورہے ہیں، کراچی سے لاہورتک پی ایس ایل کے میچز کھیلے جارہے ہیں اورنوجوانوں کو اس دور میں حصہ لینا ہے، دشمن چاہتا ہے کہ پاکستان میں امن قائم نہ ہو، پاکستان کے خلاف دشمن قوتیں متحد ہوچکی ہیں، وہ قوتیں پاکستان کوغیرمستحکم کرنا چاہتی ہیں اوربدقسمتی سے پاکستان کو بیرونی خطرات کا سامنا ہے اورہمارے خطے نے لڑائی کی جتنی قیمت ادا کی اتنا کسی نے نقصان نہیں اٹھایا۔وزیرداخلہ نے کہا کہ آج اقتصادی مقابلے کا دورہے، آج بین الاقوامی میڈیا پاکستان کو امرجنگ اکانومی قرار دے رہا ہے، ترقی کا امن سے گہرا تعلق ہے جہاں امن ہے ان ملکوں نے ترقی کی، دنیا میں امن قائم کرنے کیلئے ہمیں وہ علم حاصل کرنا ہے جس سے امن کی جانب جائیں۔احسن اقبال نے کہا کہ انسان تب ہی پر امن ہوسکتا ہے جب وہ اپنے جھوٹے مفادات کی نسبت بڑی حقیقتوں سے متفق ہو، خدا کے مقصد میں ڈھل کر ہم امن کی جانب گامزن ہو کیونکہ ہرنظام کا کوئی نہ کوئی مقصد ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close