اسلام آباد

بھارت سے کشمیر سمیت تمام امور پر بات چیت کے لیے تیار ہیں

سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان مسائل حل کرنے کا واحد راستہ مذاکرات ہیں۔

انہوں اس موقع پر پاکستان کا موقف دہراتے ہوئے کہا کہ پاکستان، بھارت کے ساتھ دہشت گردی اور کشمیر سمیت امور پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔

ایک سوال کے جواب میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کے کسی بھی ملک سے زیادہ دہشت گردی کا شکار ہے اور پاکستان نے ہی سب سے ذیادہ جانی و مالی مقصان اُٹھایا ہے،5 ہزار فوجی اہلکار سمیت 50 ہزار معصوم عورتوں، بچوں، بزرگوں اور جوانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے دیے ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے حقائق بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے آپریشن ضرب عضب شروع کیا ہے،ہمار جوان بہادری کے ساتھ دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچا رہے ہیں،دہشت گرد یا تو مارے جا رہے ہیں یا پھر دوسرے ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

بھارت کو نیو کلیئر سپلائرز گروپ میں رکنیت دلانے پر امریکہ کی جانب سے حامی بھرنے پرایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت دینے کے لئے ایک طریقہ کار وضع کر کے اس کا اطلاق تمام خواہشمند ممالک پر ہونا چاہیے۔

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے وضاحت کی کہ چین کے علاوہ نیوکلیئر سپلائزز گروپ کے کئی ارکان پاکستان کے مؤ قف کی حمایت کرتے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close