اسلام آباد

اپوزیشن جماعتوں کو سڑکوں پر آنے کا موقع نہ دیں

سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخارچوہدری نے کہاہے کہ ملک میں پارلیمانی طرز حکومت کے بجائے صدارتی نظام ہوناچاہئے،وزیراعظم نوازشریف کو اپوزیشن جماعتوں کوسڑکوں پرآنے کاموقع نہیں دیناچاہئے ،فوری طورپراپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیںانہوں نے کہاکہ حکمران ہر طرح سے کوشش کر رہے ہیں کہ پانامہ لیکس کو انڈر کارپٹ کر دیا جائے ،وہ نہیں چاہتے کہ یہ ایشو جلد از جلد حل ہو۔

انہوں نے کہا اس ملک میں جمہوریت بڑی مشکل سے آئی ہے ،اس کے لئے پوری قوم نے بڑی قربانیاں دی ہیں ،حکمرانوں کو سوچنا چاہئے کہ ایسا موقع فراہم نہیں کرنا چاہئے کہ لوگ سڑکوں پر نکلیں،سیاسی جماعتوں کوسڑکوں پرآنے سے پہلے نہیں سوچناچاہئے ،وزیراعظم نوازشریف کوبھی چاہئے کہ وہ اپوزیشن کوسڑکوں پرآنے کاموقع نہ دیں ،سب کو سوچنا پڑے گا کہ کیاسڑکوں پر نکلنے کے حالات ہیں کہ لوگ سڑکوں پر نکلیں ؟لوگوں کے بچے یا ٹارگٹ کلنگ سے مر رہے ہیں یابھوک اور خود کشی سے مر رہے ہیں ،کیا ان کا کسی کو کوئی احساس نہیں ہے ؟انہوں نے کہا کہ اصول پر رہتے ہوئے کسی سے ہاتھ ملانا ضروری نہیں ،میں ہر وہ کام کروں گا جس سے ملک اور قوم کا فائدہ ہو اور ایسا کوئی بھی کام نہیں کروں گا جس سے میرے ملک اور قوم کا نقصان ہو ۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کااحتساب اپوزیشن کی خواہش ،48فیصدعوام ان کااحتساب چاہتی ہے ،اورآئین بھی وزیراعظم کی نااہلی کیلئے باقاعدہ شق موجودہے ۔انہوں نے کہاکہ سابق صدرپرویزمشرف کے ملک میں مارشل لاء کے اقدام کوقانونی حیثیت دینے میں صرف میں شامل نہیں تھا،12 ججزاوربھی تھے ۔انہوں نے کہاکہ ملک کے مسائل کاحل صدارتی نظام میں ہے ،امیدہے کہ 2018ء کے الیکشن میں حصہ لوں گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close