اسلام آباد

توہین رسالت کے قوانین پر نظرثانی کرنے کو تیار ہیں: مولانا شیرانی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ وہ توہین رسالت کے قوانین پر نظرثانی کرنے کو تیار ہیں۔ حکومت پاکستان کو باضابطہ طور پر توہین رسالت کے قانون کو اسلامی نظریاتی کونسل کو بھجوانا چاہئے کیونکہ اس مسئلے پر متعدد علماءمختلف رائے رکھتے ہیں۔ 
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد خان شیرانی نے کہا کہ وہ اس حوالے سے بات چیت کرنے کے لئے تیار ہیں اس قانون کے تحت دی جانے سزا انصاف پر مبنی ہے یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے بھجوائے جانے کے بعد کونسل تجویز دے سکتی ہے کہ آیا اس قانون کو اسی شکل میں رکھا جائے یا پھر اس میں ترمیم کر کے اسے مزید سخت یا نرم کیا جائے۔ 
مولانا محمد شیرانی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے متعدد قوانین، اسلامی قوانین سے مماثلت نہیں رکھتے اور وہ حکومت کو ان پر نظرثانی کرنے کی تجویز دیتے رہے ہیں۔صدر مملکت کی جانب سے قتل کے مجرمان کو معافی کا اختیار دینا ایسے قوانین کی ایک مثال ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی موجودہ حکومت مغربی ممالک کے مفادات کا دفاع کرتی ہے، حکومتی نظرئیے اور اسلام قوانین کو ایک نہ سمجھا جائے۔کم عمری میں شادی کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے مولانا شیرانی نے کہا کہ اس میں ریاست کو ایک حد تک ہی مداخلت کرنی چاہیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close