Featuredاسلام آباد

این اے53:شاہد خاقان عباسی کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد:وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو اپیلٹ ٹربیونل نے این اے 53سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق این اے53سے شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی ۔اس موقع پر سابق وزیراعظم ذاتی حیثیت میں ٹربیونل کے سامنے پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ آر او نے حقائق کے برعکس میرے کاغذات نامزدگی مسترد کئے ۔عدالت نے این اے 53کے آر او کا فیصلہ کالعد م قرار دیتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی پر کاغذات نامزدگی درست طریقے سے پر نہ کرنے کا اعتراض تھا۔اور اب این اے 53سے شاہد خاقان عباسی مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہوں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close