Featuredاسلام آباد

اسحاق ڈار کو بلانے کےلیے جو کرنا پڑا کریں گے،چیف جسٹس

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں ایم ڈی پی ٹی وی کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا ہے کہ اسحاق ڈار کو بلانے کے لیے جو کرنا پڑا کریں گے۔

چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں ایم ڈی پی ٹی وی کیس کی سماعت ہوئی جب کہ عدالتی حکم کے باوجود سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ اسحاق ڈار پیش نہیں ہوتے تو ان کا پاسپورٹ منسوخ کردیں گے، ملک کی اعلیٰ ترین عدالت کے احکامات کا احترام نہیں کیا جارہا، اسحاق ڈار کا پاسپورٹ منسوخ یا ریڈ وارنٹ جاری کرنے پر غور کریں گے، اسحاق ڈار کا پرانا میڈیکل سرٹیفکیٹ دے دیا جاتا ہے لیکن وہ اچھے بھلے چلتے پھرتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close