اسلام آباد

پاکستان کے سفیروں کی تین روزہ کانفرنس

دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا کے مطابق کانفرنس میں دنیا میں رونما ہونے والے واقعات کے تناظر میں خارجہ پالیسی سے متعلق امور پر غور کیا جائے گا۔

تین روزہ کانفرنس کی صدارت وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کر رہے ہیں۔

کانفرنس میں انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں جھڑپوں کی حالیہ لہر جس میں کم از کم 50 افراد ہلاک ہوئے ہیں کے تناظر میں پاک بھارت تعلقات پر غور کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق اس تین روزہ کانفرنس میں امریکہ، افغانستان، چین، روس اور یورپی یونین کے ساتھ تعلقات، آئندہ سارک سربراہ اجلاس اور نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت سے متعلق امور بھی کانفرنس میں زیر غور آئیں گے۔

کانفرنس میں امریکہ، اقوام متحدہ، بھارت، چین، ماسکو، یورپی یونین، افغانستان، جنیوا اور ویانا میں تعینات نو پاکستانی سفیر شریک ہوں گے۔

وزیراعظم محمد نواز شریف کانفرنس سے خطاب میں علاقائی اور عالمی امن کے بارے میں اپنے وژن کی تشریح کریں گے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم علاقائی استحکام اور ترقی کے لیے پاکستان کی ہمسایہ ممالک تک رسائی، ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے اورانتہا پسندی اور عسکریت پسندی کے خاتمے کے لیےاپنے عزم کا اظہار کریں گے۔

اس کے علاوہ وزیراعظم پاکستانی برآمدات میں خاطر خواہ اضافے کے لیے پاکستان کے مستقبل کے پالیسی اقدامات پر بھی بات کریں گے۔

اس کے علاوہ وہ پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے کے شاندار امکانات کو اجاگر کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close