اسلام آباد

پاکستان تحریک انصاف نے پاناما لیکس پر حکومتی رویے کے خلاف ہفتہ وار احتجاجی مارچ کا اعلان کردیا ہے

پارٹی کے مرکزی ترجمان نعیم الحق نے اسلام آباد میں تحریک انصاف کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے  کہا کہ اجلاس میں پاناما لیکس کی بنیاد پر حکومت کو وزیر اعظم اور ان کے اہل خانہ کے اثاثوں کی تحقیقات کرانے کے لیے احتجاجی تحریک پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عمران خان کی قیادت میں پاناما لیکس پر ہر ہفتے الگ الگ شہروں میں مارچ کیا جائے گا۔ 7 اگست کو پاناما لیکس کے خلاف پشاور سے راولپنڈی مارچ ہوگا، عمران خان پشاور سے ہی مارچ کی قیادت کریں گے، جس کے بعد 13 اور 14 اگست کو بھی احتجاج کیا جائے گا۔نعیم الحق نے کہا کہ 6 اگست کو ٹی آو آر کمیٹی کا اجلاس بلایا گیا ہے، تحریک انصاف اس اجلاس میں شرکت کرے گی ، ٹی او آر کمیٹی کے اجلاس میں حکومتی رویہ دیکھ کر آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ  پنجاب کے ریجنل صدور کا اعلان کردیا گیا ہے، جلد ہی سندھ اور خیبر پختونخوا کے لیے نئے تنظیمی عہدیداروں کا اعلان بھی کردیا جائے گا۔تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتی ہے۔ کشمیریوں کو حق دیئے بغیر مسئلہ حل نہیں ہوگا، عالمی طاقتیں مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے فوری اقدامات کریں اور کشمیریوں کوان کی مرضی کا فیصلہ کرنے دیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close