اسلام آباد

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو فون ،رینجرز اختیارات کا نوٹی فیکیشن باہمی مشاورت سے جاری کرنے پر زور

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے وزیر اعلیٰ سند ھ سید قائم علی شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے صوبے میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے حوالے سے بات چیت کی ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

اس موقع پر چوہدری نثار نے کہا کہ سندھ میں رینجرز کے انسداد دہشت گردی سے متعلق اختیارات چند روز میں ختم ہو رہے ہیں لہذا بہتر ہے کہ رینجرز اختیارات کا نوٹی فیکیشن باہمی مشاورت سے جاری کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں آپریشن سے متعلق مثبت پیغام دینے کے لیے رینجرز کے اختیارات کا نوٹی فیکیشن باہمی مشاورت سے جاری کیا جانا چاہیے ۔

اس پر سید قائم علی شاہ نے کہا کہ رینجرز کے اختیارات سے متعلق ریکو زیشن کل وفاق کو بھیج دی جائے گی اوراس ریکو زیشن کے الفاظ سے بھی بہتر پیغام جائے گا ۔وزیر اعلیٰ سندھ نے وفاقی وزیر داخلہ سے کہا کہ آپ کے پاس کراچی آنے کی دعوت ابھی بھی موجود ہے جس پر چوہدری نثار نے جواب دیا کہ وہ جلد کراچی آئیں گے لیکن اس سے پہلے رینجرز کے اختیارات کا نوٹی فیکیشن مثبت پیش رفت ہو گا ۔چوہدری نثار نے وزیر اعلیٰ سندھ کو یقین دہانی کرائی کہ سندھ حکومت کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close