اسلام آباد

عارف علوی کو صدر کیلئے امید نامزد کرنے کا فیصلہ

اسلا م آباد : تحریک انصاف کے چیئرمین وزیراعظم کے نامزد امیدوار عمران کان نے ڈاکٹر عارف علوی کو صدر پاکستان کے عہدہ کے لئے نامزد کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے پی ٹی آئی کے سربراہ نے سینئر رہنماؤں کے ساتھ مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا جس کا باقاعدہ اعلان جلد کیا جائے گا۔روزنامہ دنیا کے ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عارف علوی جو حال ہی میں کراچی کے حلقہ این اے 247 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں انہیں صدر پاکستان بنایا جائیگا موجودہ صدر ممنون حسین کے عہدہ کی مدت 8 ستمبر کو ختم ہورہی ہے۔ صدر مملکت کے لئے تحریک انصاف نے ن لیگ کی طرح کراچی سے اردو سپیکنگ رہنما کا انتخاب کیا ہے۔ذرائع کے مطابق نئے صدر کا انتخاب آئندہ ماہ کے پہلے عشرہ میں متوقع ہے ۔ عارف علوی کی نامزدگی کا اعلان شیڈول جاری ہوتے ہی کردیا جائے گا۔ پارٹی میں اعلیٰ سطح پر ڈاکٹر عارف علوی کو عہدہ صدارت کے لئے نامزد کئے جانے کے فیصلے کو سراہا گیاہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close