اسلام آباد

وزیراعظم عمران خان کا وزارت کیڈ ختم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے بعدوفاقی وزارتوں کے حوالے سے اہم فیصلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے وزیر اعظم بننے کے بعدوزارت کیڈ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ،اس حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ وزارت کیڈکے معاملات آئی سی ٹی،سی ڈی اے، وزیر پارلیمانی امور دیکھیں گے، بابراعوان اسلام آباد کے سکولز، ہسپتالوں اور سی ڈی اے کے معاملات دیکھیں گے، عید کے فوری بعد وزارت کیڈ کو ختم کرتے ہوئے اسلام آباد کے ہسپتالوں کو وزارت صحت کے ماتحت کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا جائے گا۔

واضح رہے اس سے قبل وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ پی ٹی وی پرسیاسی سنسر شپ ختم کردی گئی ،فیصلہ عمران خان کے ویڑن کے مطابق ہے، پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان میں ادارتی آزادی کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں،3 ماہ میں محکمہ اطلاعات میں واضح تبدیلیاں نظر آئیں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close