اسلام آباد

عمران خان نے ایسا کام کرنے کا فیصلہ کر لیا کہ وزراء کی راتوں کی نیند اڑ جائے گی

وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی اور صوبائی وزرا کی کارکردگی چیک کرنے کے لئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا ، کمیٹی خفیہ طور پر کارکردگی چیک کر کے ماہانہ رپورٹ براہ راست وزیرا عظم کو دے گی ،وزیر اعظم کی سختیوں اور پریشر کے باعث وزرا اپنی وزارت سے لطف اندوز ہونے کے بجائے ڈپریشن کا شکار ہونے لگے ، وزرا کے نصیب میں پرٹوکو ل ہے اور نہ ہی صوابدیدی فنڈز میسر۔ وزرا نجی محفلوں میں اکثر اظہار کرتے ہیں کہ وہ عمران خان کی سختیوں سے تنگ ہیں ،وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ اس سے تو اپوزیشن کا دور بہتر تھا
ماہانہ کارکردگی خراب ہونے کی صورت میں وزرا کے محکمے تبدیل ہونے کے علاوہ وزا رتوں سے بھی ہاتھ دھونے پڑ سکتے ہیں۔وزرا نے کارکردگی بہتر کرنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگانا شروع کردیا۔ وزیر اعظم پھر بھی اکثر وزرا کی کاردگی سے مطمئن نہیں ہیں۔ اخباری ذرائع کا دعویٰ ہے کہ شدید ڈپریشن کا شکار بعض وزرا وزیر اعظم کا پریشر برداشت نہ کرتے ہوئے اپنے عہدوں سے مستعفی بھی ہو سکتے ہیں۔ وزیر اعظم جن ورزا کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ان کے محکموں کے حوالے سے وہ براہ راست چیف سیکرٹری ، کمشنر یا ڈپٹی کمشنر سے بات کرتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close