اسلام آباد

سعودی وزیر دفاع آ ج ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے

سعودی وزیردفاع شہزادہ محمد بن سلمان ایک روزہ دورے کے دوران وزیراعظم نوازشریف اورآرمی چیف جنرل راحیل شریف کے علاوہ دفاعی امور سے متعلق شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے.

ذرائع کے مطابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف بھی سعودی وزیردفاع سے ملاقات کریں گے،جس میں دوطرفہ دلچسپی کے امور باہمی تعلقات اور دفاعی شعبے میں تعاون اورفروغ پر بات چیت ہوگی.

سعودی وزیر دفاع اپنی ملاقاتوں میں مشرق و سطیٰ کی صورتحال اور بالخصوص یمن اور شام سمیت بعض ممالک میں تازہ ترین ہونے والے حالات پر بھی تبادلہ خیال کریں گے اور انسداد دہشت گردی سے متعلق تعاون پر بھی غور ہوگا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close