Featuredاسلام آباد

وزیراعظم کی عثمان بزدار کو فٹ پاتھ پر سونے والوں کو کھانا، ٹینٹ دینے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو فٹ پاتھ پرسونے والوں کو ٹینٹ اور کھانا فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو کہا ہے کہ فٹ پاتھ پر سونے والوں کوٹینٹ اور کھانا فراہم کریں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ان افراد کو شیلٹرہوم کی تعمیر تک کھانا اور ٹینٹ فراہم کیاجائے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پشاور اور کراچی میں شیلٹر ہوم کے مقامات کا انتخاب کیا جارہاہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بے گھر افراد کے لیے لاہور میں شیلٹر ہوم کا افتتاح کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close