اسلام آباد

نیب قوانین میں ترمیم کی ضروت ، تحریک لبیک کیساتھ بات چیت کامیاب ہوجاتی تو گرفتاریاں نہ ہوتیں:وزیر اطلاعات نے اعظم سواتی کوحق پر قرار دیدیا

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہاہے کہ تحریک لبیک سے بات چیت کامیاب ہوجاتی تو گرفتاریوں کی نوبت نہ آتی، معاشرے میں بغاوت نہیں چلتی، آئی جی اسلام آباد کے معاملے میں اعظم سواتی ٹھیک ہیں، نیب قوانین میں ترمیم کی ضرورت ہے ، عمران خان آئندہ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے
ّاے آروائی نیوز کے پروگرام ”سوال یہ ہے ؟“ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھر ی نے کہا کہ تحریک لبیک سے بات چیت کامیاب ہوجاتی تو گرفتاریوں کی نوبت نہ آتی ، تحریک لبیک والوں سے بات چیت ہوئی تھی لیکن کئی بار ایسا ہوتاہے کہ معاہدے ہوتے لیکن ٹوٹ جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سوسائٹی میں بغاوت نہیں چلتی ، حکومت نے تمام فیصلے سوسائٹی کے مفاد میں کئے ، ہم نے کبھی آئین توڑنے ، پارلیمنٹ یا پی ٹی وی پر حملوں کی حمایت نہیں کی ۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا پی اے سی کمیٹی پر موقف غیر اخلاقی ہے ، بھلا نوازشریف کے منصوبوں کا آڈٹ شہباز شریف کیسے کرسکتے ہیں؟اپوزیشن کو کے پی میں قانون ساز پر مسئلہ ہے تو بات کرلے ، وزیر اعظم عمران خان آئندہ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے ، اٹھارویں ترمیم میں بہت سے باتیں ہیں جن کوبہتر بنایا جا سکتا ہے ، اس ترمیم کی وجہ سے صحت اورتعلیم کا معیار گراہے ، زرداری صاحب اٹھارویں ترمیم کوایشو بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیورو کریسی تعاون نہیں کرے گی تو انارکی آئے گی ،میرے خیال میں آئی جی اسلام آباد کے معاملے میں اعظم سواتی ٹھیک تھے،یہ دوخاندانوں کے درمیان جھگڑاتھا جسے حل کرلیاگیا ، اس کیس میں جو فیصلہ سپریم کورٹ کی جانب سے آئے گا ، اس کوقبول کریں گے ۔
ان کا کہنا تھا کہ نیب نے تحریک انصا ف پر ہاتھ ہلکا نہیں رکھا ،تحریک انصاف کے رہنما نیب سے تعاون کررہے ہیں،نیب قوانین میں ترمیم کی ضرورت ہے ، اگراپوزیشن نیب قوانین میں ترمیم کیلئے تجاویز دے گی تو غور کریں گے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close