اسلام آباد

رینٹل پاور پراجیکٹ کیس میں اہم پیشرفت،جنرل منیجر ملزم رانا امجد وعدہ معاف گواہ بن گیا

سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کیخلاف رینٹل پاورپروجیکٹ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، رینٹل پاور پروجیکٹ کاجنرل منیجرملزم وعدہ معاف گواہ بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمدبشیر کے رو برو نیب نے رینٹل پاور کیس میں پراجیکٹ منیجرملزم رانا امجد کو وعدہ معاف گواہوں کی فہرست میں شامل کرنے کیلئے درخواست دائر کردی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ راناامجدکوملزمان کی فہرست سے نکال کرگواہوں میں شامل کیاجائے،احتساب عدالت کے جج محمدبشیرنے نیب کی درخواست منظورکرلی۔

نیب نے سابق وزیرارعظم راجہ پرویزاشرف کیخلاف ضمنی ریفرنس دائرکرنےکابھی فیصلہ کیا ہے ،عدالت نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت تک ضمنی ریفرنس دائر کیا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close