اسلام آباد

وزیراعظم عمران خان نے مراد سعید کو وفاقی وزیر مقرر کرنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے مراد سعید کو وفاقی وزیر مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے مراد سعید کی بطور وفاقی وزیر تعیناتی کی سمری پر دستخط کر دیئے۔ قائم مقام صدر صادق سنجرانی کو وزیراعظم نے سمری ارسال کی تھی۔ خیال رہے کہ مراد سعید اس وقت وزیر مملکت برائے مواصلات اور پوسٹل سروسز کے طور پر کام کررہے ہیں۔ 10 دسمبر کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت میں وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا تھا جو تقریباً 9 گھنٹوں تک جاری رہا اور اس دوران وزیراعظم نے وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان نے وزراء سے کارکردگی پر فرداً فرداً سوال کئے، وزراء کو کارکردگی بہتر بنانے کیلئے ہدایات اور مشورے دیئے، کارکردگی مزید بہتر بنانے کیلئے مزید 3 ماہ کا وقت دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس اجلاس کے حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے مراد سعید کی کارکردگی کو سب سے زیادہ سراہا اور انہیں وفاقی وزیر بنانے کا اعلان کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close