اسلام آباد

نیدرلینڈ کی ملکہ کل تین روزہ دورے پرپاکستان آئیں گی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) نیدرلینڈ کی ملکہ اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی خصوصی وکیل برائے ترقیاتی فنڈ میکسیما وزیر عظم نواز شریف کی خصوصی دعوت پر  کل تین روزہ دورے پر پاکستان آرہی ہیں۔

دفترِخارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ڈچ ملکہ اپنے تین روزہ دورے میں صدرممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف سمیت دیگراہم ملکی شخصیات سے ملاقات کریں گی۔اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کے خصوصی وکیل کی حیثیت میکسیما عالمی سطح پرمالیاتی شمولیت کے لئے رحجان سازی کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں۔ ملکہ نیدر لینڈ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کے جس انداز میں مجھے پاکستان آنے کی دعوت دی وہ ناقابل فراموش ہے اس لیے پاکستان کا دورہ کر رہی ہوں ۔واضح رہے کہ  وزیراعظم نے گزشتہ ماہ ڈیووس میں ہونے والے ورلڈ اکانومک فورم کی ذیلی ملاقاتوں میں ملکہ میکسیما سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے نیدر لینڈ کی ملکہ کو پاکستان آنے کی دعوت دی تھی ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close