اسلام آباد

زرداری خاندان اور وزیراعلیٰ سندھ کیخلاف کرپشن کے مزید 9 کیسز کھل گئے

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، فریال تالپور اور وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کیخلاف مزید 9 کیسز کھل گئے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب) کے راولپنڈی آفس نے 72 ملزمان کے خلاف مزید ثبوت ملنے پر کیسز کھولے ہیں۔

مشترکہ تحقیقاتی ٹیم(جی آئی ٹی) کی رپورٹ میں 16 کیسز کی تحقیقات کیلئے تجویزدی گئی تھی لیکن نیب اس وقت جعلی اکاؤنٹس سے متعلق 25 کیسز کی تحقیقات کر رہا ہے۔

دوسری طرف راولپنڈی ہائی کورٹ میں سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس میں بریت کے خلاف نیب کی درخواست پر ابتدائی سماعت ہوئی ہے۔ہائی کورٹ کے جج جسٹس طارق عبا سی اور جسٹس شاہد محمود عبا سی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سما عت کی ہے۔

نیب اثاثہ جات ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی بریت سے متعلق ریکارڈ پیش نہیں کر سکا۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب مظفر عباسی کی جانب سے ریکارڈ پیش کر نے کیلئے مہلت کی استدعا کی گئی۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ نیب جب ریکارڈ پیش کر ے گا درخواست پر سما عت ہو سکے گی۔ عدالت نے سما عت غیر معینہ مدت کےلئے ملتوی کردی۔

نیب راولپنڈی نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس میں بریت کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔ نیب کی جانب سے دائر درخواست میں اثاثہ جات ریفرنس ری اوپن کرانے کی استدعا بھی کی گئی تھی۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب مظفر عباسی کا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف زرداری کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس مضبوط ہے اور اس میں مزید شواہد بھی مل چکے ہیں۔ احتساب عدالت کا ریفر نس میں بریت کا فیصلہ ختم کرکے ملزم کو کڑی سزا اور نااہل قرار دیا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close