اسلام آباد

بیٹے کی ہلاکت کی اطلاع ملی تو اسوقت قمر زمان کائرہ کیا کررہے تھے؟ آپ کی آنکھوں میں بھی آنسو آجائیں

اسلام آباد: پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کو جس وقت ان کے بیٹے کی ہلاکت کی اطلاع دی گئی تو اس وقت وہ میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ قمر زمان کائرہ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جب انہیں ان کے صاحبزادے کی ٹریفک حادثے میں ہلاکت کی اطلاع دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: قمر زمان کائرہ کا نوجوان بیٹا اسامہ قمر الزمان ٹریفک حادثے میں جاں بحق

ان کے صاحبزادے اسامہ قمر طاہر کی گاڑی لالہ موسیٰ میں ٹراما سنٹر کے قریب اوور سپیڈنگ کے باعث درخت سے ٹکرائی جس میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ قمر زمان کائرہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران میڈیا نمائندوں کو بیٹے کے جاں بحق ہونے کی اطلاع دی اور پریس کانفرنس ختم کرکے لالہ موسیٰ کیلئے روانہ ہوگئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close