اسلام آباد

سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کی تحقیقات پر سماعت شروع

پاناما لیکس کی تحقیقات سے متعلق دائر درخواستوں پر چیف جسٹس آف پاکستان انورظہیر جمالی کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ سماعت کررہا ہے، سپریم کورٹ کے بینچ میں جسٹس آصف سعید کھوسہ،جسٹس امیرہانی مسلم،جسٹس عظمت سعیداورجسٹس اعجازالحسن شامل ہیں۔

حکومت کی جانب سے سلمان اسلم بٹ پیش ہونگے جبکہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید ، پی ٹی آئی کی جانب سے شیریں مزاری اور شاہ محمود قریشی ، سعد رفیق بھی عدالت پہنچ گئے ہیں۔

سماعت کے دوران طارق اسد کی پٹیشن اٹھائی گئی، جسٹس امیر ہانی کا کہنا ہے کہ بینج تسلی سے سماعت کرے گا، ہیجانی کیفیت پید نہیں کی جائے ، رقم ملک سے باہر جائے تو یہ معاملہ نیب کا بنتا ہے.

چیف جسٹس نے سوال کیا کہ کیا تمام قریقن نے جواب جمع کرا دیا ہے؟ تمام فریقین کو اپنا مؤقف پیش کرنے کا پورا پوقع دیا جائے گا ، میڈیا نے 2ہفتوں سے سنسنی پھیلا رکھی ہے، سماعت سے متعلق میڈیا ذمہ داری کا مظاہرہ کرے،

جسٹس عظمت سعید کا کہنا ہے کہ آب تک تمام فرقین کی جانب سے جواب نہیں آیا ،دو ہفتے پہلے جواب داخل کرنے کا نوٹس دیا گیا تھا جواب داخل کرانے میں تاخیری حربے استعمال کئے جارہے ہیں۔

یاد رہے کہ 20اکتوبرکو ان درخواستوں پر سماعت کے بعد سپریم کورٹ نے وزیراعظم نوازشریف،ان کی بیٹی مریم نواز،داماد ریٹائرڈ کیپٹن صفدر،حسین اور حسن نواز سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کیے تھے اور سماعت ملتوی کردی تھی۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان، امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی جانب سے پاناما لیکس کے حوالے سے درخواستیں دائر کی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close