اسلام آباد

جسٹس ارشاد قیصر نے قائمقام چیف الیکشن کمشنر کا حلف اٹھالیا

حلف برداری کی تقریب الیکشن کمیشن میں ہوئی، بلوچستان سے الیکشن کمیشن کے رکن جسٹس ریٹائرڈ شکیل بلوچ نے ارشاد قیصر سے عہدے کا حلف لیا

جسٹس سردار رضا کے دورہ امریکہ کے باعث جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر نے قائمقام چیف الیکشن کمشنر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

بائیسویں آئینی ترمیم کے بعد پہلی بار الیکشن کمیشن کے رکن کو قائمقام الیکشن کمشنر کا عہدہ سونپ دیا گیا۔

ارشاد قیصر خیبرپختونخوا سے الیکشن کمیشن کے رکن ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا خان امریکی انتخابات کی نگرانی کے سلسلے میں اس ماہ کی پانچ سے سولہ تاریخ تک امریکہ کے دورے پر ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان امریکی صدارت انتخابات کے مشاہدہ کیلئے گئے ہیں، پنجاب اور سندھ کے رکن الیکشن کمیشن بھی چیف الیکشن کمشنر کے ہمراہ ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ کے سینئر جج کو قائمقام چیف الیکشن کمشنر کی ذمہ داری سونپی جاتی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close