اسلام آباد

نیب کرپشن کوفروغ دے رہا ہے

بلوچستان میگا کرپشن اسکینڈل میں پلی بارگین پرچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہناہےکہ نیب کرپشن کو فروغ دے رہاہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ میں کہا کہ نیب کرپشن کوفروغ دے رہا ہے۔نیب یہی سکھا رہاہے کہ جرم کرو اورپیسہ دے دو۔

چیئرمین تحریک انصاف نےاپنی ایک اور ٹویٹ میں سابق صدر پرویز مشرف کےبیان کاحوالہ دیتے ہوئے کہا مشرف کا دعویٰ اس بات کو تقویت دیتا ہے کہ طاقتورقانون توڑ کر بھی سزا سے بچ سکتا ہے۔

گزشتہ روزچیئرمین نیب کی زیرصدارت ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں سیکریٹری خزانہ بلوچستان اور مشیر خالد لانگو کی جانب سے دائر پلی بارگین کی درخواستوں کو منظور کرکے ملزمان کو قومی خزانے میں 2 ارب روپے جمع کروانے کی منظوری دے دی گئی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close