اسلام آباد

پاور سیکٹر کمپنیز ہمارے 80 ارب روپے دوابھی کےابھی۔ پی ایس او

پی ایس او نے پاور سیکٹر کمپنیز سے 80 ارب روپے کے بقایا جات مانگ لیے

اسلام آباد. پاکستان سٹیٹ آئل کمپنی نے تیل کی خریداری کیلئے بجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں سے 80 ارب روپے مانگ لیے۔
پاور سیکٹر کے ذمہ پی ایس او کے 200 ارب روپے ہوگئے ہیں جن کی ادائیگی میں کوئی دلچسپی نہیں لی جارہی جس کی وجہ سے پی ایس او کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ بدھ کے روز پی ایس او نے پاور سیکٹر کمپنیز کو ہدایت جاری کی ہے کہ 80 ارب روپے کے بقایا جات فوری طور پر ادا کیے جائیں کیونکہ پاور سیکٹر کی طرف سے ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے تیل کی خریداری میں شدید مسائل کا سامنا ہے۔ پی ایس او نے ہدایت کی ہے کہ اگر بقایا جات ادا نہ کیے گئے تو پاور سیکٹر کمپنیز کو تیل کی فراہمی معطل کردی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close