اسلام آباد

سعودی وزیرخارجہ 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد: سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے جب کہ مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے ان کا استقبال کیا۔

 نور خان ایئربیس پر وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر کا استقبال کیا۔ سعودی وزیر خارجہ وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے جب کہ عادل الجبیر کی مشیرخارجہ سرتاج عزیز سے بھی ملاقات شیڈول میں شامل تھی تاہم اسلام آباد تاخیر سے پہنچنے پراب مشیر خارجہ وزیراعظم کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں ہی شرکت کریں گے جب کہ سرتاج عزیز اور مہمان وزیرخارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس بھی منسوخ کردی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی وزیرخارجہ پاکستانی حکام کے ساتھ داعش کے خلاف اسلامی ممالک کے بننے والے 34 رکنی فوجی اتحاد میں پاکستان کے کردارکے طریقہ کارپرتبادلہ خیال کریں گے۔ اس کے علاوہ سعودی وزیرخارجہ خطے میں امن و امان کی صورت حال اور دو طرفہ امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

واضح رہے کہ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے چند روز قبل پاکستان کا دورہ کرنا تھا تاہم سعودی عرب میں معروف مذہبی رہنما سیخ نمر النمر کو پھانسی کے بعدخطے میں بگڑتی صورتحال اور  بلخصوص ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عادل الجبیر نے اپنا دورہ ملتوی کر دیا تھا۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close