اسلام آباد

پی آئی اے کا فضائی میزبانوں کے وزن اور قد کا جائزہ لینے کا فیصلہ

اسلام آباد : پی آئی اے نے فضائی میزبانوں کے وزن اور قد کا جائزہ لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے کریو کو صبح9بجے سے شام 5بجے تک فلائٹ سروسزآفس راولپنڈی رپورٹ کی ہدایت کردی ہے۔

 

 

 

 

تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے فضائی میزبانوں کے وزن اور قد کے جائزہ کا فیصلہ کرلیا ، اس حوالے سے اسلام آباد میں فضائی میزبانوں کیلئے ہدایت نامہ جاری کردیا گیا ہے۔

 

 

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عملے کے جامع ڈیٹابیس اور گرومنگ کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، کریو کو صبح9بجے سے شام 5بجے تک فلائٹ سروسزآفس راولپنڈی رپورٹ کی ہدایت کی ہے۔

 

ہدایت نامے میں کہا ہے کہ کیبن کریو 10جون سے پہلے فلائٹ سروس آفس کا دورہ کرکے ڈیٹا بیس مکمل کرائیں۔

 

یاد رہے گذشتہ ماہ پی آئی اے انتظامیہ نے بڑے پیمانے پر 100 سے زائد فضائی میزبانوں کو ‏ترقی دی تھی ،ترجمان پی آئی اے کے مطابق 100 سے زائد فضائی میزبانوں کو گروپ 6 سے 7 میں ترقی دی گئی تمام فضائی میزبانوں کواعلیٰ کارکر دگی پر ترقیاں دی گئیں۔

 

علاوہ ازیں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن خطے میں پہلےکووڈ ویکسینٹڈ عملے والی ائیرلائن بننےکیلئےکوشش جاری رکھے ہوئے ہے، اسی تناظر میں انہوں نے اپنے اہداف طے کرلئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close