اسلام آباد

حکومت نے 50 ہزار ملازمین کو مستقل کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد: حکمراں جماعت نے الیکشن کی تیاریاں شروع کردیں، وفاقی کابینہ نےگیس کنکشن پر پابندی ختم اور عارضی ملازمین مستقل کرنے کی پالیسی منظور کرلی۔ وفاقی کابینہ نے وفاقی وزارتوں اور اداروں میں کنٹریکٹ اور ڈیلی و یجزپر کام کرنے والے پچاس ہزار سے زائد ملازمین کو مستقل کرنے کی پالیسی منظور کر لی۔ وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں حج پالیسی دو ہزار سترہ کی بھی منظوری دیدی گئی۔ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب اور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے بتایا کہ کمرشل اور صنعتی کیس کنکشن پر عائد پانچ سالی پابندی بھی اٹھا لی گئی ہے۔ وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے بتایا کہ اجلاس میں بےگھر افراد کیلئے ہاوسنگ اسکیمیں شروع کرنے پر بھی بریفنگ دی گئی جس کے بعد وزیر اعظم نےاس معاملے پر کابینہ کی خصوصی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ کابینہ نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے ہوائی اڈّوں کا انتظام نجی شعبہ کو دینے کی اجازت بھی دے دی۔ ایک سوال پر وفاقی وزراء کا کہنا تھا کہ کابینہ اجلاس میں کلبوشن یادیو کے معاملے پر کوئی بات نہیں ہوئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close