Featuredاسلام آباد

بھنگ کی کاشت کے منصوبے کا آج باضابطہ افتتاح کیا جا رہا ہے

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز اس منصوبے کا افتتاح کریں گے، اس منصوبے کو ’ہیمپ ویلیو چین ڈویلپمنٹ پروگرام 2021‘ کا نام دیا گیا ہے

 

انڈسٹریل ہیمپ کی کاشت کی افتتاحی تقریب کا انعقاد روات کے قریب کلیام موڑپر انسٹی ٹیوٹ آف ہائیڈروفونک ایگریکلچر میں کیا گیا ہے۔

پی سی ایس آئی آر حکام کے مطابق اس کے کامیاب تجربے سے پاکستان پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ مل کر مستقبل میں بہت زیادہ فارن ایکسچینج کما سکتا ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کے پہلے اسمارٹ جنگل کا افتتاح کردیا

وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی ریسرچ آرگنائزیشن پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ یہ منصوبہ پیر مہر علی شاہ ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی کے ساتھ مل کر مکمل کرے گی۔

اس منصوبے کو پی سی ایس آئی آر کا لیڈ پراجیکٹ کہا جا رہا ہے، انڈسٹریل ہیمپ کی کاشت روات کے گرین ہاؤس میں ابتدائی طور پر پانچ ایکڑ اراضی پر کی جائے گی، بھنگ کی کاشت کا نارمل سیزن ختم ہو چکا ہے اسی لیے اس کی ان ڈور کاشت کی جا رہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close