اسلام آباد

ایرانی سفیر مہدی ہنردوست کی 46 دنوں میں آرمی چیف سے دوسری ملاقات

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان ایران کے ساتھ تاریخی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے پاکستان میں ایران کے سفیر مہندی ہنردوست نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران علاقائی صورتحال اور سیکیورٹی امور سے متعلق بات چیت کی گئی اور دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے مختلف امور زیربحث آئے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ تاریخی روابط کو انتہائی اہمیت حاصل ہے اور یہ روابط باہمی احترام اور اعتماد کی بنیاد پر قائم رہیں گے۔ دونوں کے درمیان ملاقات میں خطے کی بدلتی سیکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق، ایرانی سفیر نے آرمی چیف سے سابق آرمی چیف راحیل شریف کی سعودی فوجی اتحاد کی کمان سنبھالنے سے متعلق اپنے ملک کے تحفظات سے آگاہ کیا اور توقع ظاہر کی کہ پاکستان اپنی غیرجانبدارانہ حیثیت کو برقرار رکھتے ہوئے اسلامی ممالک کو قریب لائے گا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے ایرانی سفیر کو یقین دلایا کہ پاکستان ایسا کوئی کام نہیں کرے گا کہ جس سے اسلامی ممالک کے درمیان تعلقات خراب ہوں۔ یاد رہے کہ ایرانی سیفر کی گزشتہ ماہ چار مارچ کو بھی آرمی چیف سے ملاقات ہوئی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close