اسلام آباد

سجن جندال 10 روز پاکستان میں قیام کریں گے، مزید معلومات سامنے آگئیں

اسلام آباد: بھارتی صنعتکار سجن جندال کے ویزا انفارمیشن فارم کی مزید تفصیلات سامنے آگئی ہیں جس کے مطابق سجن جندال پاکستان میں 10 روز تک قیام کریں گے۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بھارتی سٹیل ٹائیکون جن کی پاکستان میں آمد اور پھر وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کی خبریں سامنے آئی تھیں کے ویزا انفارمیشن فارم کی مزید تفصیلات کے مطابق ویزا 25 اپریل کو جاری کیاگیا تھا۔دستاویز کے مطابق سجن جندال کو پولیس رپورٹنگ سے خصوصی طور پر استثنیٰ دیا گیا ،فارم میں بھارتی صنعتکار کے میزبان کا خانہ خالی ہے۔ سجن جندال کس طرح پاکستان آئیں گے اس فارممیں ذکر نہیں کیا گیا جبکہ وزیراعظم ہاﺅس اور وزارت خارجہ کے افسران نے سجن جندال کا استقبال کیا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہروز خبر سامنے آئی تھی کہ بھارتی سٹیل ٹائیکون سجن جندال نے وزیراعظم میاں نواز شریف سے مری میں ملاقات کی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close