Featuredاسلام آباد

آج تحریک لبیک کو کالعدم قراردینے کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے گی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا، جس میں ملکی، سیاسی اورمعاشی صورتحال کاجائزہ لیا جائے گا

اجلاس میں وزیراعظم دورہ سعودی عرب پر کابینہ کو اعتماد میں لیں گے اور تحریک لبیک کو کالعدم قراردینے کے فیصلہ پر نظرثانی کی جائے گی جبکہ کابینہ سولہ نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔

یہ بھی پڑ ھیں : کابینہ ای سی ایل میں نام ڈالنے کے فیصلے پر نظرثانی کرے: سپریم کورٹ کا حکم

گذشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے مطالبات میں سے ایک کے علاوہ تمام مسائل حل طلب ہیں، مذاکرات کے بعد وزیراعظم کو آگاہ کروں گے۔ انہوں نے بتایا کہ کالعدم ٹی ایل پی کی قیادت نے فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے اور سفارت خانہ بند کرنے کا مطالبہ کیا، ہم اس معاملے پر کچھ نہیں کرسکتے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ فرانس کےمعاملےمیں ہماری مجبوریاں ہیں،ایک سفارت خانہ بندکرنےکامطلب تمام سفارتخانےبندکرنا ہے، کالعدم ٹی ایل پی نے آج سڑکیں کھولنے کا وعدہ کیا تھا، امید ہے وہ اپنا وعدہ وفا کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close