اسلام آباد

چوہدری نثار سینیٹ اجلاس میں تقریر کا موقع نہ ملنے پر اٹھ کر چلے گئے

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان سینیٹ اجلاس میں تقریر کا موقع نہ ملنے پر اٹھ کر چلے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین رضار بانی کے زیرصدارت سینیٹ اجلاس جاری ہے جس میں نماز جمعہ کے باعث وقفہ کر دیا گیا ہے ، اجلاس کے دوران سینیٹر اعتزاز احسن کی تقریر جاری تھی جس کے بعد وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے خطاب کرنا تھا تاہم اعتزاز احسن کی تقریر طویل ہونے کے باعث وزیر داخلہ ایوان سے اٹھ کر چلے گئے۔  اعتزا ز احسن نے اپنی تقریر ختم ہونے کے بعد چیئرمین سینیٹ سے اصرار کیا کہ مشاہداللہ خان کو بات کرنے کا موقع دیا جائے۔ چودھری نثار علی خان سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن کے احتجاج کے باعث شریک ہوئے تھے۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن اور لیگی رہنما چودھری نثار علی خان میں شدید سیاسی اختلافات ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close