اسلام آباد

پانامہ کیس، جے آئی ٹی کی ابتدائی روز کی رپورٹ تیار

اسلام آباد: پانامہ کیس کی مزید تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی نے پہلے پندرہ روز کی کارروائی کی رپورٹ تیار کر لی۔ ذرائع کے مطابق، پندرہ روز کے دوران جے آئی ٹی نے وزیر اعظم کے گوشواروں کی تفصیلات کا جائزہ لیا، اس دوران نیب سے حدیبیہ پیپرز مل اور اسحاق ڈار کا بیان کا ریکارڈ بھی حاصل کیا گیا جبکہ سابق چئیرمین نیب منیر حفیظ سے بھی جے آئی ٹی کی جانب سے رابطہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق، صحافی عمر چیمہ کی جانب سے جے آئی ٹی کو بیان ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد تمام دستاویزات کا جائزہ لے کر ابتدائی رپورٹ تیار کی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close