اسلام آباد

وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں وفاقی وزراء اور تینوں ملسح افواج کے سربراہان بھی شریک ہیں۔ اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار، مشیر خارجہ سرتاج عزیز، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، مشیر قومی سلامتی امور ناصر جنجوعہ، تینوں افواج کے سربراہان، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار اور چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات بھی شریک ہیں۔ قبل ازیں وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں قومی سلامتی کے امور سمیت افغانستان کے ساتھ صورت حال اور سرحدی کشیدگی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close