اسلام آباد

جے آئی ٹی کا قطری شہزادے سے پوچھ گچھ کیلیے قطر جانے کا فیصلہ

اسلام آباد: جے آئی ٹی نے قطری شہزادے سے پوچھ گچھ کے لیے قطر جانے کا فیصلہ کرلیا جس کی اجازت کیلیے سپریم کورٹ رجسٹرار آفس سے رابطہ کیا گیا ہے۔ جے آئی ٹی نے موقف اختیار کیا گیا کہ حماد بن جاسم الثانی کا بیان ریکارڈ کرنے کے لیے قطر جانا ضروری ہے کیوںکہ حماد بن جاسم نے بیان لینے کے لیے قطر آنے کا کہا ہے۔ جے آئی ٹی کی جانب سے رابطہ کرنے پر سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے اپنے جواب میں کہا کہ جے آئی ٹی تحقیقات کے لیے آزاد ہے۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ رجسٹرار آفس سے باضابطہ اجازت ملتے ہی جے آئی ٹی کے 2 ارکان قطر روانہ ہوجائیں گے۔ اس سے قبل جے آئی ٹی نے 19 مئی کو قطری شہزادے کو خط لکھ کر پیش ہونے کا حکم دیا تھا جس پر شیخ حماد بن جاسم نے اپنے جواب میں سپریم کورٹ میں پیش کئے گئے دونوں خطوط کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ خط اور دستخط میرے ہیں جبکہ جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کو ضروری نہیں سمجھتا۔

واضح رہے حسن اور حسین نواز نے پاناما کیس کے دوران سپریم کورٹ میں قطر کے شہزادے کا تصدیق شدہ خط پیش کیا تھا جس میں حماد بن جاسم نے کہا کہ ان کے شریف خاندان کے ساتھ ذاتی تعلقات ہیں جبکہ میاں شریف نے ان کے کاروبار میں شراکت کر رکھی تھی اور ان ہی کی خواہش پر اس شراکت کے بدلے لندن کے فلیٹس حسین نواز کے نام کئے گئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close