Featuredاسلام آباد

ضمنی انتخابات : کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد فہرست جاری

لاہور سے قومی اسمبلی کے ایک، صوبائی اسمبلی کے4 حلقوں میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کاعمل مکمل کرلیا گیا۔

الیکشن کمیشن نےکاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد فہرست جاری کردی،این اے 119اور پی پی 164 سے حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے۔

این اے 119 سےعلی پرویز،شہزاد فاروق سمیت 12امیداروں کےکاغذات منظورکر لیے گئے، پی پی 158 سے مونس الہٰی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے۔

پی پی 158 سےاختر حسین،یوسف علی سمیت 27 امیدواروں ،پی پی 149 سے شعیب صدیقی ،احسن اکرم سمیت 20 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے۔

پی پی 147 سےمحمد خان مدنی ،ماجد ظہور سمیت 19 امیداروں،پی پی 164 سے اختر حسین ،مرزا جاوید سمیت 27 امیداروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close