اسلام آباد

ہم متحد ہیں ، تمام ضمنی الیکشنز پی ڈی ایم نے جیتے ہیں

اسلام آباد : ضمنی الیکشن اپوزیشن جیتی ہے اپوزیشن میں کوئی تقسیم نہیں ہے۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں میں کوئی دراڑ نہیں، تمام ضمنی الیکشنز پی ڈی ایم نے جیتے، ہم متحد ہیں۔

سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی کا سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور محترمہ بے نظیر بھٹو نے میثاق جمہوریت پر دستخط کیے۔ ضمنی الیکشن اپوزیشن جیتی ہے اپوزیشن میں کوئی تقسیم نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک چیز ہو چکی ہے، اس پر بار بار کیوں بات کی جا رہی ہے۔ اجلاس ایجنڈے سے ہٹ کر بار بار وہی بات دہرائی جا رہی ہے۔ آپ کے پاس منشور ہے، آپ اس اس پر کام کریں، عوام فیصلہ کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے میثاق جمہوریت سائن کیا وہی ہمارا منشور ہے۔ پی ڈی ایم پر وضاحت ضرور دونگا۔ کہا جا رہا ہے کہ پی ڈی ایم سے لوگ نکل رہے ہیں۔ اطلاع کیلئے عرض ہے اب تک کے تمام ضمنی الیکشنز پی ڈی ایم نے جیتے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں میں کوئی دراڑ نہیں ہم متحد ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close