اسلام آباد

مخالفین کی اداروں میں تصادم کی خواہش پوری نہیں ہوگی، طلال چوہدری

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت پہلے دن کی طرح میدان میں کھڑی ہے جب کہ مخالفین کی اداروں میں تصادم کی خواہش پوری نہیں ہوگی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ حسین نوازنے آئینی وقانونی حق کے تحت سپریم کورٹ میں درخواست دی تھی، تصویرلیک کو پہلے حکومت پھرشریف خاندان پرڈالا گیا، (ن) لیگ پہلے دن کی طرح میدان میں کھڑی ہے جب کہ ہماری قانونی ٹیم سپریم کورٹ کے فیصلے پرغورکرے گی۔ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ (ن) لیگ والوں کا حوصلہ بھی شیرجیسا ہے، مخالفین کی اداروں میں تصادم کی خواہش پوری نہیں ہوگی، ہمارا حق تھا کہ ہم اپنا حق استعمال کریں، ہم نے عدالت کو بتایا کہ اگرریکارڈنگ نہ ہوتی توتصویرلیک نہ ہوتی جب کہ جے آئی ٹی کے جواب اور عدالت کے حکم سے پتا چلا کہ ہمارا الزام ٹھیک تھا اورجے آئی ٹی پر ہمارے جو بھی تحفظات ہوئے ہم اٹھائیں گے۔
طلال چوہدری نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے تصویرلیک کے فیصلے بعد خواب دیکھنے والوں کی خواہش پوری نہیں ہوگی، جس آدمی نے جرم کیا اس کے مقاصد معلوم ہونا کیا ہمارا حق نہیں، کچھ لوگ عدلیہ اورجے آئی ٹی کے ترجمان بننے کی کوشش کر رہے ہیں جب کہ مخالفین الزام لگاتے ہیں کہ ن لیگ عدلیہ کے خلاف مہم چلارہی ہے۔ طلال چوہدری کا عمران خان کے حوالے سے کہنا تھا کہ عمران خان اشتہاری ہوکر بھی بہت بول رہے ہیں، وہ آج کل عدالت کے معاملے میں بڑے چیمپئین بنے ہوئے ہیں جب کہ وہ توخود فراری ہیں، دوسروں درس دینے سے پہلے وہ خود تو قانون کی پاسداری کرلیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close