کشمیر

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجی نے اپنے میجر کو گولی مار کر ہلاک کردیا

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی نے فائرنگ کرکے اپنے اعلی افسر کو ہلاک کردیا۔ ذرائع کے مطابق کشمیر کے اوڑی سیکٹر میں ایل او سی پر تعینات ایک بھارتی فوجی نے اپنے میجر کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ دونوں کا تعلق راشٹریہ رائفلز آرمرڈ کور سے ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میجر نے سپاہی کو دوران ڈیوٹی موبائل فون استعمال کرنے پر ڈانٹا اور اس سے فون چھین کر توڑ دیا، جس پر سپاہی نے اپنے افسر کو پانچ گولیاں مار دیں۔ فوج نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

واضح رہے کہ فوج میں کمیشنڈ افسروں اور نان کمیشنڈ سپاہیوں کے درمیان ناراضی بڑھتی جارہی ہے۔ سپاہی اپنے افسروں پر کرپشن اور ذاتی کام کرانے کے الزام عائد کرتے ہیں۔ رواں سال جنوری میں بھارتی فوجی تیج بہادر نے اپنی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی کہ لائن آف کنٹرول پر تعینات فوجیوں کو کھانے پینے کو نہیں دیا جاتا، وزیر مملکت برائے دفاع سبھاش بھامرے کے مطابق پچھلے سال فورسز میں اہلکاروں کے ہاتھوں اپنے ہی ساتھیوں کی ہلاکت کے تین واقعات سامنے آئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close