کشمیر

کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے کشمیر کو فائدہ ہوگا، مسعود خان

مظفرآباد: صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت بننے والے کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اور کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی جلد تکمیل سے نہ صرف آزاد کشمیر بلکہ پاکستان کے عوام کو بھی بہت فائدہ پہنچے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں کشمیر ہائوس میں چائنا تھری گارجز کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر چن چوبن اور چیف آپریٹنگ آفیسر مسٹر این اے زبیری سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں دونوں منصوبوں پر کام کی رفتار اور اب تک ہونے والی پیشرفت، درپیش مسائل اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سردار مسعود خان نے اس موقع پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا کہ وہ خطے کی بہتری اور ترقی کے لئے مخلصانہ کوششیں کر رہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close