کشمیر

پیپلزپارٹی کو آزاد کشمیرمیں بڑا جھٹکا، ایک سابق اور2 موجودہ وزیر تحریک انصاف میں شامل

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے 3 وزیر تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔

 آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے پیپلزپارٹی کے 3 وزیر تحریک انصاف میں شامل ہوگئے جن میں عبدالماجد، محمد حسین اور چوہدری ارشد شامل ہیں۔ پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے تینوں وزیروں نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین سے بنی گالہ میں ملاقات کی اور پیپلزپارٹی کو خیرباد کہہ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

پیپلزپارٹی کو خیرباد کہنے والے عبدالماجد خان وزیربرائے بحالیات اور محمد حسین وزیر برائے منگلا ڈیم امور خدمات انجام دے رہے تھے جب کہ سابق وزیر برائے برقیات چوہدری ارشد بھی انتخابی جھکاؤ دیکھتے ہوئے تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close